آج کی ریسیپی: فرائیڈ لیمب چاپس
:اجزاء
بکرے کی چانپیں ایک کلو
سفید سرکہ چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی دو سے تین عدد
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
تیل فرائینگ کے لیے
چانپیں ہلکی ہلکی کچل لیں۔
:ترکیب
پیالے میں کچلی ہوئی چانپیں، سفید سرکہ، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں اور تقریبا آدھا گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
دوسرے پیالے میں کارن فلور، انڈوں کی سفیدی، مسٹرڈ پاؤڈر، سفید مرچ، چینی اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔
اب مصالحہ لگی چانپیں اس آمیزے میں ڈپ کر لیں۔
پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر گرم تیل میں فرائی کر لیں۔
گولڈن براؤن ہو جانے پر پلیٹ میں نکال کر پیش کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔