آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 ستمبر2017
حمل (Arise)
آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ بلاوجہ کسی ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آئیں گے اور اگر وجوہات کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔ ایسے حالات میں آپ کسی بھی بات پر شدید ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں جس سے آپ کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
ثور (Taurus)
آج کسی قسم کی نئی کاروباری پیشکش ہونے سے آپ بہت زیادہ جذباتی ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی جوش و جذبے میں معمول سے بڑھ کر متحرک ہونے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو کوئی بھی کام انجام دینے سے پہلے اپنے موجودہ منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کو کسی ایسے کاروبار کی طرف سفر اختیار کرنا ہوگا جس میں آپ کے لئے بہت سے مالی فوائد موجود ہوں گے۔ آپ کو کسی بھی حالت میں بہت سے مواقع بھی سامنے آنے کی خوشی میں جذباتی نہیں ہونا چاہیئے اور قیاس آرائیوں سے بھی بچنا چاہیئے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنے سماجی دائرہ کار تعلقات اور باہمی تعلقات کے علاوہ اپنے پیار و محبت کے امور میں کچھ اہم تبدیلیاں کرنے میں اپنے دوست احباب اور کچھ رشتہ داروں کی عملی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی باہمی گفتگو اور تخلیقی صلاحیتیں بھی خاصی مددگار ثابت ہوں گی۔
اسد (Leo)
آج آپ کو ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو ایسے تمام تر معاملات سے دور رہنا چاہیئے جس میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی یا سیاست کاری کی ضرورت ہوگی اور ممکنہ طور پر آپ کو دوسروں کے رویوں کو سمجھنے میں وقت صرف کرنا ہوگا۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے لئے اپنی سماجی ذمے داریاں اٹھاتے ہوئے کچھ اور ذمے داریوں کا بوجھ اٹھانا بھی ضروری ہوگا۔ لیکن پریشان بالکل بھی نہ ہوں کیونکہ آپ کے بہی خواہوں کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہوں گی۔ اس کے علاوہ آج خود کو دوسروں کے فیصلوں کا پابند بنانے سے گریز کریں۔
میزان (Libra)
آج اپنے سینیئرز کی جانب سے دادوتحسین حاصل ہونے سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے بعض افراد آپ کے خلاف حسد میں مبتلا ہوسکتے ہیں اور اپنے بعض اقدامات کے ذریعے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے اہل کانہ کو بھی مناسب وقت دینے کی کوشش کریں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنے معمولات سے بیزاری آپ کو بے چینی میں مبتلا کرسکتی ہے جبکہ اپنی سماجی ذمے داریوں کو نبھانا بھی آپ کے لئے سہانِ روح ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنی گفتگو میں بھی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو ضرورت سے زیادہ یا اپنے معمولات سے بڑھ کر کسی بھی قسم کی نئی ذمے داری کو قبول نہیں کرنا چاہیئے لیکن اگر آپ کو اس بات کا مکمل یقین ہے کہ آپ کامیاب ہوسکیں کے تو آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ بہت ہی زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے ارد گرد افراد کے جذبات مجروح کرنے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر آپ کے ردعمل کی وجہ سے آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ لڑائی بھی ہوسکتی ہے۔ اسی لئے آج آپ کو بہترین حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ بہت ہی معمولی قسم کے مسائل اور معاملات میں شدید قسم کے ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ آپ کو بھی آرام کی ضرورت ہے ورنہ آپ کی صحت خراب ہونے کے خدشات نمایاں ہوکر آپ کے بہت سے امور میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں بہتری لانے کے لئے بہت سے مواقع میسر آسکیں گے لیکن آپ اپنے مسائل کو حل کرنے کی جانب متوجہ ہونے کی وجہ سے ان مواقع سے استفادہ نہ کرسکیں گے۔ آج کسی بھی قسم کی نئی شے کی خریداری کے لئے آپ کو اپنے پیاروں کو منانا بہت مشکل ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔