آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کو اپنے تمام تر گھریلو معاملات کو سلجھانے اور اپنے کاروباری امور حل کرنے میں کامیابی مل سکے گی۔ آج آپ کے کاروباری شراکت دار آپ کو پیشگی کامیابی اور بہتر کاروباری آغاز کے لئے آپ کی کاوشوں کو شراہیں گے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ خود کو گھریلو سرگرمیوں میں مصروف کرلیں۔
ثور(Taurus)
آج جذباتی معاملات میں اہم فیصلے کرنے کے لئے آج بہترین اور معاون دن ہے۔ یہ بات تو ضرور ہے کہ آپ کی مالی حالت بہتر نہیں لیکن اس بات کو بہانہ بناکر اپنے اصل معاملات کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں۔ آج آپ کو رقوم کے حصول میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
جوزا (Gemini)
آج اپنی چھٹی حس کی مدد سے صحیح اور اصلی راستہ تلاش کرسکیں گے جبکہ اپنی سماجی زندگی میں اہم تبدیلیاں کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آپ کے لئے بہت سے امور کو مالی مفادات کو حاصل کرنے کے لئے 'کچھ لو اور کچھ دو' کی پالیسی اختیار کرنا بہتر رہے گا۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے لئے اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور اپنی ذہانت سے بھرپور لطیف احساسات کے اظہار کے لئے بہت سے مواقع سامنے آئیں گے جس کی وجہ سے اپنے آپ کو متحرک کرسکیں گے۔ اپنے پارٹ ٹائم کاروبار یا ملازمت سے آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
اسد (Leo)
آپ کے محبت بھرے معاملات میں بہت سے دشوار مقام آنے کی وجہ سے کئی ایک اہم فیصلے کرنا ضروری ہوجائے گا اور عملی طور پر ان تمام حالات کو اپنے لئے آسان بنانے کے لئے دوسروں کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔ آج اپنے آئیڈیاز کو دوسروں تک پہنچا کر مہارت کا ثبوت دیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ اپنے معمولات سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی ذمہ داری کو قبول نہ کریں ورنہ موجودہ معاملات آپ سے سنبھالے نہ سنبھلیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو جہاں تک ممکن ہوسکے آرام دینے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالنا ممکننہ ہوگا اس لئے اپنے نام کو پرسکون اور تازہ دم رکھنے کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ بنانے کی کوشش کریں۔ آج اپنے جذباتی رشتوں میں کئی اہم فیصلے بھی کرسکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
دوسرے کیا کررہے ہیں آج اسے ذرا توجہ سے سنئے اور اس میں سے اپنے لئے فائدہ مند باتیں اپنانے کی کوشش کریں کیونکہ آپ غصے یا انتقامی کیفیات کی وجہ سے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں جس سے آپ کا اپنا تشخص خراب ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے منافع بخش کاروبار کا آغاز کرسکتے ہیں جس میں آپ کی کامیابی کا گراف دوسروں کی نسبت بہت بلند ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سے آپ اپنے خاندان کے لئے بہترین حالات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی اور اس میں کوئی شبہ بھی نہ ہوگا کہ ادھر آپ کسی خیال کے بارے میں سوچیں اور ادھر وہ خیال آپ کے سامنے عملی روپ میں آجائے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے پیار محبت کے معاملات بھی بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے آپ کا اعتماد توڑنے کی وجہ سے آپ افسردہ ہوسکتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کو اس قدر پریشان یا دلگیر ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کے ساتھ سچے اور مخلص دوسستوں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود ہوگی۔
حوت (Pisces)
آج سے آپ کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں سے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلقات بھی مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔