آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 مئی 2018
حمل(Mar21-April19)
آج اپنے معمولات کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کو کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر آپ خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے تو سنجیدگی اختیار کرنا ضروری ہوگا اس کے بعد ہی اپنے ملے جلے خیالات کو الگ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج کسی دوسرے شہر سے کچھ مہمان آپ کے ہاں بلا اطلاع یا پیشگی پروگرام کے بغیر وارد ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے تمام کام شروع ہونے سے قبل ہی بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ طے شدہ منصوبے بھی مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائیں گے۔
جوزا (May21-June21)
آج کسی کاروباری شراکت داری میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے آپ کے لئے اس پیشکش کو قبول کرنے کے لئے کسی پس و پیش سے کام لینا مناسب نہ ہوگا کیونکہ یہ آپ کے فائدے میں ہوگی اور اس کی وجہ سے آپ کو اپنا گھریلو بجٹ بہتر بنانے میں تھوڑی کامیابی بھی مل سکے گی۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کی عملی اور کاروباری صلاحیتیں خاطر خوا متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے کاروباری معاملات کو چلانے میں دقت ہوسکتی ہے ایسی صورتحال میں آپ کو مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ آج اگر آپ نے اپنی گرم مزاجی پر قابو نہ پایا تو قریبی افراد سے تکرار کا موقع سامنے آسکتا ہے۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کے سینیئرز کی جانب سے آپ کی کارکردگی پر تنقید کی جاسکتی ہے۔ خاص کر ان اہداف کی بروقر تکمیل کے بارے میں تو آپ کو سخت مذمت ہوسکتی ہے جن کی تکمیل کا آپ نے وعدہ کیا تھا مگر اپنی تساہل پسندی یا دیگر مصروفیات کی بناء پر اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج دوپہر سے قبل بہت سے غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا خاصا مشکل امر ہوجائے گا۔ آج اپنے موجودہ کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھنا بہتر عمل ثابت ہوگا جبکہ کسی بھی کاروبار میں شمولیت اختیار کرنا قطعاً کامیاب نہ رہے گا۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج اپنے قریبی احباب کی جانب سے کوئی ناخوشگوار خبر سن لینے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے کردہ معاملات پر عمل درآمد کرنا ممکن نہ رہے گا اور آپ کے بعض امور بھی ممکنہ طور پر نامکمل رہ سکتے ہیں۔ آج آپ کو بہت سے ضروری اخراجات بھی کرنے ہوں گے جس کی وجہ سے مالی دباؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج ستاروں کی منفی یا جوشیلی کیفیات آپ کے حالات کو غیر متوقع طور پر صورتحال میں تبدیل کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اپنی طے شدہ کسی کاروباری ملاقات میں لیٹ ہونے سے بہت سے متوقع مالی فوائد سے محروم ہوسکیں گے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آُ کو پرسکون رہ کر ہی دوسروں سے معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ورنہ آپ کے تعلقات میں نہ صرف کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے بلکہ یہ تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔ شام میں کسی مشترکہ دوست کی وجہ سے آپ کو اپنی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کے مزاج میں تیزی بڑھنے سے دوسروں کے ساتھ بات چیت میں بھی تلخ رویہ اپنا سکتے ہیں جس سے کاروباری معاملات کو آگے بڑھانا ممکن نہ ہوسکے گا اور آپ کی کامیابی کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ ایک بات کا لازمی خیال رکھیں کہ ایسا رویہ اپنے گھر میں استعمال نہ کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی جانب سے ملامت کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ آپ کے ذمے جو کام تھے آپ نے ان کی تکمیل کے لئے ضروری اور بروقت اقدامات نہیں کئے اور نہ ہی اپنے فرائض کی انجام دہی مکمل اعتماد کے ساتھ کی ہے جس سے آپ کی کارکردگی کے تسلسل کا فقدان ہوگا۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کے لئے کسی بھی طے شدہ کاروباری دورے کے منصوبے کو مکمل کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوگا جبکہ اسے ملتوی کرنا ہی بہتر رہے گا کیونکہ کچھ غیر متوقع رکاوٹیں اور اہم نوعیت کے معاملات سامنے آنے سے سارا پروگرام تبدیل ہوسکتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔