آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 جون 2018

اپ ڈیٹ 02 جون 2018 04:07am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج اپنے سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کرسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کے شریک حیات اور شریک کار کے احساسات آپ کے بارے میں مزید مثبت ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی قدرتی خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج بہت سے اہم معاملات سے نبرد آزما ہونا اور اپنی کاروباری پریشانیوں سے نمٹنا آپ کے لئے پیشہ وارانہ تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔ آپ کی کوشش یہ ہوگی کہ آپ موجودہ صورتحال میں کوئی ایسی تبدیلی لانے کی کوشش کریں جس میں آپ کے سینیئرز اور کام کرنے والے افراد آپ کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہ سکیں۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے غیر منافع بخش منصوبوں اور غیر تسلی بخش حکمت عملی کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے کئی تبدیلیاں لانے کی کوشش کرسکیں گے جس کے بعد حیران کن نتائج سامنے آنے سے آپ کی مالی حالت میں بھی استحکام پیدا ہوسکے گا جبکہ کئی ایک مفادات کا حصول بھی یقینی ہوسکے گا۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ کی ملازمتی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، ذمہ داریوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے یا ملازمت میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی نئی کاروباری شراکت داری کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں آپ کو اپنے سینیئر یا کسی تجربہ کار فرد سے مشاورت کرکے ہی اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دینی چاہیئے۔

اسد (July23-Aug22)

آج اپنے پرانے یا جاری مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت سے اہم افراد کے ساتھ میل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں آپ کو اپنی مرضی کے فیصلے کروانے میں کامیابی مل سکے گی جبکہ آپ کی مثبت سوچوں کی تعریف ہوسکے گی۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے آپ کو بلاضرورت اخراجات کرنے سے بچائیں کیونکہ بہت سے معاملات میں آپ جذباتی ہوکر اپنے لئے نہ صرف مشکلات پیدا کرسکتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں منصوبہ بندی کئے بغیر اخراجات کے بھی دوسروں سے آگے ہی ہوں گے۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی کے دوران کسی نئے شراکتی کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کے مالی معاملات میں استحکام پیدا ہوگا بلکہ آپ کی زندگی میں بہت زیادہ اہم تبدیلیاں بھی رونما ہوسکتی ہیں۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج صبح سے ہی کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سامنے آنے سے آپ کے دن بھر کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ کچھ مہمان بھی آسکتے ہیں جن کی وجہ سے بھی آپ ذہنی طور پر پریشانی یا دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آج شام میں آپ کو کسی بزرگ کی جانب سے کاروباری گُر یا کارآمد مشورے دیئے جاسکتے ہیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج صبح سے ہی آپ کسی کامیابی کے تعاقب میں ہوں گے جس کا نتیجہ آپ کے حق میں ہی ہوگا۔ یقنی طور پر آج کا دن آپ کے لئے مثبت اور کامیابیوں بھرا ہوگا جس سے آپ کو لازمی فائدہ اٹھانا چاہیئے، اپنی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر اور منافع بخش کاروبار کا آغاز کرسکیں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اپنی زندگی کے بارے میں کچھ اہم فیصلے کرسکتے ہیں اور یقینی طور پر آج کا دن آپ کے لئے کامیابیوں سے بھرا ہوگا خاص کر اطمینان و سکون کا حصول آپ کی زندگی کی نئی راہ کا تعین کرسکتا ہے۔ آج اپنے امور کی انجام دہی میں اپنی وجدانی قوت کو لازمی بروئے کار لائیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو زندگی کے مادی اور سماجی شعبوں میں یکساں مواقع میسر آنے سے آپ کے لئے یقینی کامیابی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ آپ کو سامنے آنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا مگر اپنی ضد اور انا سے کام لے کر پیش قدمی کرنا آپ کے لئے بہتر ثابت نہ ہوسکے گا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا ہوگا جس سے آپ کافی عرصے بعد مطمئن اور پرسکون نظر آسکیں گے کیونکہ سماجی مشکلات کے علاوہ مالی دباؤ کی وجہ سے آپ کے جذباتی اور احساساتی رشتے بہت متاثر ہورہے تھے جبکہ آج آپ پیار و الفت کے احساسات سے مالا مال ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔