آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 جون 2018

شائع 02 جون 2018 04:05am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج دوسروں سے ایسے کوئی وعدے نہ کریں جنہیں پورا کرنے کی سکت آپ میں نہ ہو یا آپ انہیں پورا کرنا ہی نہ چاہتے ہوں۔ آج صورتحال دوپہر کے بعد آپ کے قابو میں آسکے گی اس کے بعد نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کریں بلکہ عملی نفاذ کرنے کی بھی کوشش کریں۔

ثور(April20-May20)

آج یہ بات یاد رکھیں کہ اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے لئے جلد بازی یا عجلت سے کام نہ لیں کیونکہ ایسا کرنے میں بہت سی خامیاں باقی رہ سکتی ہیں جو مالی طور پر آپ کے لئے نقصاندہ بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ آج غیر متوقع طور پر آپ کو اپنے کسی عزیز کی جانب سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے جذباتی رشتے بھی مستحکم ہوسکیں گے جبکہ آپ کو اپنے عزیز و اقارب میں شامل بزرگوں اور خاص کر وہ افراد جنہیں صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے ان کی دیکھ بھال کے لئے وقت نکالنا ہوگا تاکہ اپنے سماجی فرائض کی ادائیگی بھی دیانتداری سے کرسکیں۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنے جوشیلے پن پر قابو رکھتے ہوئے اپنے حواس بھی برقرار رکھنے ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ حقیقت پسندانہ سوچ کو بھی اپنانا ہوگا۔ اگر آپ کو اپنے احباب میں سے کسی تجربہ کار خاتون کی جانب سے عملی مشاورت یا مدد کی پیشکش ہوتو اسے فوری قبول کرلیں۔

اسد (July23-Aug22)

آج آپ صبح سے ہی بہت زیادہ تصوراتی اور فلسفیانہ سوچوں کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کئی اہم امور کو نظر انداز کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ان حالات میں اپنے آپ کو کسی نئے کام کی شروعات کی جانب مت لے جائیں ورنہ آپ کا انتخاب غلط ہونے کی وجہ سے مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کے اردگرد موجود افراد آپ کی باتوں کی وجہ سے غلط فہمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنی باتوں پر اصرار جاری رکھا یا ضد سے کام لیا تو آپ کے اردگرد موجود افراد کی آپ سے تلخی بھی ہوسکتی ہے اسی لئے اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کریں اور دوسروں کو غلط فہمی سے بچائیں۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ بہت زیادہ حساسیت کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا دل کسی بھی فرد سے بات کرنے کو نہیں چاہے گا۔ ایسے میں ہلے گلے کے منصوبے اور دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کا ارادہ عملی طور پر نہ اپنائیں۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی نئے کام کی شروعات کے لئے جس منصوبے کا عملی آغاز کریں گے اس کی تکمیل کے بارے میں بھی آپ کو سمجھ نہ آئے گا کہ اس کی تکمیل کے لئے کونسا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج چونکہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں کارگر نہ ہوں گی اس لئے کسی قسم کے نئے معاملات کی منصوبہ بندی کی جانب متوجہ نہ ہوں اور نہ ہی کسی نئے کام کی ابتداء کریں۔ اپنے معاملات میں ضد یا اناء پرستی سے کام نہ لیں کیونکہ آپ کی عملی سوچ مؤثر نہ ہونے کی وجہ سے مزید دل شکنی ہوسکتی ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج مجموعی طور پر آپ کو اپنے جذبات پر قابو لاکر خود کو پرسکون رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں کے وجدانی مشوروں پر بھی لازمی عمل کرنا ہوگا تاکہ اپنے لئے آرام دہ حالات کا انتظام کرسکیں۔ آج ایسے مواقع میسر آئیں گے جن کی بناء پر آپ اپنی فنکارانہ صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات کی تکمیل یا کامیابی حاصل کرنے کی کوششوں میں حسب توقع کامیابی کاحصول ممکن نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو کسی طرح کے فوائد حاصل نہ ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کاروباری مصروفیات کو آگے بڑھانے کے لئے بھی بہتر دن نہیں ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو نہ صرف آگے بڑھانے کے مواقع میسر آسکیں گے بلکہ اپنی تخلیقی خوبیوں کی بناء پر دوسروں کو بھی چونکا سکیں گے۔ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دوسروں سے آگے نکل سکیں گے اور اگر کسی نئے منصوبے کے خدوخال سنبھالنے کا موقع میسر آگیا تو آپ کو اس میں بھی کامیابی مل سکے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔