شاہ محمود قریشی کی مائیک پومپیو سے ملاقات، علاقی اُمور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں اپنے ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نےاسٹیٹ آفس واشنگٹن میں مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ نے امریکا پر واضح کیا کہ پاکستان،خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اورحالیہ کشیدگی کے خاتمےکے لئے اپنا کردارادا کرنے کےلئے تیار ہے۔
وزیرخارجہ نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے بھی آگاہ کیااور80لاکھ کشمیریوں کو محصورکئے جانے کا بتایا۔
امریکا کو باور کرایا کہ 'پُرامن جنوبی ایشیا' کے خواب کی تکمیل مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ، خلوص نیت کے ساتھ 'افغان امن عمل' کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔
مائیک پومپیو نے 'افغانستان کے سیاسی تصفیے'، 'افغان امن عمل' اور پرامن ہمسائیگی کےلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔