وزیراعظم کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

شائع 18 جنوری 2020 04:52am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور وزیر مملکت خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کےلئے ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ کے پی سے بھی مشاورت کی ہدایت کی۔

وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔