احکامات کے باوجود چکی مالکان نے آٹے کی نرخوں میں اضافہ واپس لینے سے انکار
ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود چکی مالکان نے آٹے کی نرخوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ لاہور میں چکی آٹا ابھی 60 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
آٹا چکی مالکان نے لاہور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے 60 روپے فی کلو میں آٹا بیچنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ کہتے ہیں حکومت سستی گندم فراہم کر دے تو وہ آٹے کے نرخ کم کر دیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے حتمی ریٹ طے ہونے تک چکی اسوسی ایشن کے نمائندوں کو آٹا 60 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مگر وہ کہتے ہیں سستی گندم کی فراہمی تک ریٹ 70 روپے ہی رہے گا۔
چکی آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو جانے سے مہنگائی میں پسے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور آٹا چکی اسوسی ایشن کی جانب سے رواں ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں دو بار اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ آٹے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے پر وزیراعلی عثمان بزدار کی برطرفی کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔