'نیب کیسز ختم ہوں گے اور نہ ہی نیب ختم ہوگا'
فائل فوٹووفاقی وزیر شیخ رشید کہتے ہیں نیب کیسز ختم ہوں گے اور نہ ہی نیب ختم ہوگا۔آرمی ایکٹ میں حمایت پردونوں پارٹیز کامشکورہوں۔ چیف الیکشن کمشنرکامعاملہ بھی اتفاق رائے سےحل ہوجائےگا۔وزیراعظم سے کہا تمام میڈیا سے صلح ہونی چاہیئے۔ گندے کپڑے میڈیا پر دھونا مجھے پسند نہیں۔سمجھتا ہوں مسئلہ کشمیرپرہم نے کمزوری دِکھائی۔
وزیر ریلورے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا شہبازشریف جس کام کےلئےلندن گئے ہیں انہیں وہ کرنےدیں۔ شہبازشریف اورمریم نوازکےخلاف سنجیدہ کیسزآنےوالےہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان نےایران امریکا تنازع میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔پاک سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
نواز شریف کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کاکوئی ارادہ نہیں۔نوازشریف نہیں اب میرا دوست واپس آئےگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔مسائل کے باوجود عمران خان کا کوئی متبادل نہیں۔عوام تین سال کا وقت دیں،مہنگائی پرقابوپالیں گے۔آئی ایم ایف میں جانا مجبوری تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔عمران خان جب تک بزدارکےساتھ ہیں،میں ان کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے مزید کہاایم ایل ون کو جلال آباد تک لیجانا چاہتے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔