لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری ہے، سوئی ناردرن حکام گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی میں ابھی تک ناکام نظر آتے ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافے سے صارفین کو لو گیس پریشر جیسے مسائل کا تاحال سامنا ہے۔
لاہور شہر کے بعض علاقوں میں گھریلو صارفین کو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات ہیں تو کہیں سرے سے گیس نہ آنے کا شکوہ ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت اذیت میں ہیں۔
سوئی ناردرن حکام کے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے تمام تر دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، پریشر میں کمی اور گیس کی جگہ پائپوں سے پانی آنے کی شکایات میں سردی بڑھنے کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
سوئی ناردرن حکام گیس کی رسد میں بہتری آنے کا دعوہ تو کررہے ہیں مگر دوسری جانب گھریلو صارفین کو فائدہ نہیں پہنچ سکا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔