امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 09:52am
فائل فوٹو

اسلام آباد:امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی،وہ اپنے دورے کے دوران سیاسی و عسکری قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  آج سے پاکستان کا4 روزہ دورہ کریں گی ،ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

ان ملاقاتوں میں پاک، امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصا امریکا و ایران کشیدگی پر بھی گفتگو ہو گی۔

  ملاقاتوں میں  پاکستانی قیادت تنازعہ جموں و کشمیر، بھارتی غاصبانہ اقدامات اور بھارت میں متنازعہ شہریت بل کا معاملہ اٹھائے گی۔

ملاقات میں  پاکستان، بھارت کی مقبوضہ  کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیو کے خاتمے پر زور دےگا۔