کراچی سمیت سندھ بھر میں 4روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
فائل فوٹوکراچی سمیت سندھ بھر میں 4روز بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، فلنگ اسٹیشنزکے باہرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
بدھ کی صبح 6بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجےکھول دیئے گئے،جوآج رات 8بجےبند کردیئے جائیں گے۔
چار روز بعد فلنگ اسٹیشنز کھلے توگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،سی این جی صارفین کا کہنا تھاکہ وہ علی الصبح فلنگ اسٹشین کے باہر کھڑے ہیں،نمبر آنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے فراہمی میں مشکلات ہیں ،فلنگ اسٹینشز کے لیے آئندہ کے شیڈول کا اعلان صورتحال کا جائزہ لے کر بعد میں کیا جائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔