امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 07:27pm
فائل فوٹو

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز  چار روزہ دورے پر دورہ پاکستان پہنچ گئیں۔امریکی نائب معاون وزیرخارجہ دورے  کے دوران سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصا امریکا ، ایران کشیدگی پر بھی گفتگو ہوگی۔

ایلس ویلز چار روزہ دورے پرپاکستان پہنچی توایئرپورٹ پردفترخارجہ حکام اورامریکی سفارت خانے کے عملہ نے استقبال کیا۔

دورے کے دوران ایلس ویلز پاکستان کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

پاکستانی قیادت امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقاتوں کے موقع پر تنازع جموں وکشمیراوربھارتی غاصبانہ قبضے کا معاملہ اٹھائے گی۔

اس موقع پرپاک امریکا تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران امریکا کشیدگی پر گفتگو ہوگی۔

ایلس ویلزسری لنکا اوربھارت کے دوروں کے بعد ابوظہبی سے نجی پروازسے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔