تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹوتربت میں بلیدہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزنےکارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسزنےکارروائی کی،سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ،دستی بم اوربارودی مواد برآمدہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے سیکیوٹی فورسز پر حملے اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے،اس مقصد کے لیے بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں نے اپنا کیمپ قائم کررکھا ہے،جس پر سیکیورٹی فورسزنے بدھ کی شپ بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں ٹارگٹڈآپریشن کیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔