کوئٹہ میں مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 07:37am
فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 3بجے جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق بچوں کی عمریں 6سے 12سال کے درمیان تھیں ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کوہنہ اوڑک کے علاقے کلی ملک احمد خان میں مکان کی ایک دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3بجے 6سالہ محمد زبور 8سالہ بی بی نازیہ اور 12سالہ صبرانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کر کے لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ برفباری اور بارشوں کے باعث مذکورہ دیوار خستہ حال ہو گئی تھی جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔