ننکانہ صاحب میں پولیس وین ڈمپر سے ٹکرا گئی،2اہلکار جاں بحق
فائل فوٹوننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث لاہور خانیوال موٹروے پرپولیس وین ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری پرننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب پولیس وین آگے جانے والے ڈمپر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر شہباز ورک اور ڈرائیور مرتضی جاں بحق جبکہ محمد الیاس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
سی ٹی ڈی اہلکار ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور ہائی کورٹ پیشی پر جار ہے تھے ۔
ریسکیو سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ 1122کے عملے نے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔