شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک،پاک فوج کے 2جوان شہید
فائل فوٹوراولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے5دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ کے تبادلے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔