ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
فائل فوٹواسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،رقم سے راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، سمیت منصوبوں کے ماسٹر پلان ، ڈیزائن اور بزنس پلان کی تیاری میں مدد ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی، اے ڈی بی کے مطابق قرضہ سے 7شہروں میں سرمایہ کاری اورسروس ڈلیوری کا جامع پلان تیارکیا جائے گا اور یہ رقم صوبہ پنجاب میں اربن ڈیویلپمنٹ پلاننگ پرخرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے شہری منصوبوں کے لیے ماسٹر پلان، انجینئرنگ ڈیزائن اور بزنس پلان کی تیاری میں مدد ملے گی ، پنجاب حکومت نے اربن ڈیویلپمنٹ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے متحرک کردارادا کیا ہے۔
سات شہروں میں بہاولپور، ڈی آئی خان، ملتان، مظفر گڑھ ،رحیم یار خان، راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں، ان فنڈز سے ماحولیاتی مسائل سے بھی نمٹا جا سکے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔