بھلوال میں وین میں آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر جاں بحق، 7 زخمی
فائل فوٹوبھلوال میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر جاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔
بھلوال میں افسوناک واقعہ پیش آیا،جہاں سپاں والا فلائی اوور کے قریب وین بے قابو ہوکرسائن بورڈ سے جاٹکرائی،خوفناک حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی،آگ سے جھلس کروین میں سوار11افراد جان سے گئےجبکہ 7افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچی ،لاشوں اورزخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال بھیرہ منتقل کیا۔
وین میں 18مسافر سوار تھے،حادثے کا شکاروین اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اورانتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔