ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس: سابق ایم ڈی کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع

شائع 30 جنوری 2020 01:25pm

 لاہور کی احتساب عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں سابق ایم ڈی وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کردی۔ ملزم کو آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

 لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم وسیم اجمل نے غیر قانونی طور پر 2014 میں البراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگےداموں ٹھیکہ دیا۔ملزمان نے ملی بھگت سےلیبر کاسٹ کی مد میں ایک ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کروائی۔

عدالت نے ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کرتے ہوئے آٹھ فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔