بھارت جنگ شروع کرے گا تو ختم ہم کریں گے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے بھارت کو واضح اور دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت جنگ شروع کرے گا تو ختم ہم کریں گے،افواج پاکستان بھارت کو ہمیشہ سرپرائز کریں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے ڈیفنس رپورٹرزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 2دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا ءکی جنگ لڑی، میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا ۔
میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ فروری2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی، افواج پاکستان کی تیاری اور مؤثرجواب نےامن کاراستہ ہموارکیا اور تینوں سروسز نے اپنے آپ کو قابل فورس کے طور پر منوایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستانی قیادت نےاس خطرے کواحسن طریقےسےنمٹایا اورجنرل قمر باجوہ کی سُپیریرملٹری اسٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کوتباہی سے بچایا ،جنگ میں کسی کی ہارجیت نہیں ہوتی ،انسانیت ہارتی ہے، مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے ۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اورافواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی اور مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے، پہلےبھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے، ختم ہم کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیرمیں لگی آگ پورے خطےمیں پھیل سکتی ہے، جنرل باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوام عالم میں پاکستان کامقام بلند کیا، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے خطےمیں امن کے لیے پاکستان کے کردارکو نمایاں کیا۔
میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان20سال پہلے کی نیگٹو ریلیونس سے پوزیٹو میں جا چکا ہے، افواج اسلحے کے زورپرنہیں جذبہ ایمانی،عوام کی حمایت سےلڑتی ہیں، آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا اور پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پرکوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیرملک، خطےمیں امن لانا ہے، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی نے ملکربہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا، بطور ترجمان کوئی بات ذاتی رائے نہیں ہوتی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔