صفدرآباد میں پیشی پر جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 5افراد جاں بحق
فائل فوٹوفیصل آباد:صفدرآباد میں پیشی پرجانے والوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
گاؤں اواگت کارہائشی محمد اکمل رشتہ داروں کے ہمراہ فیصل آباد کی مقامی عدالت میں پیشی پرجارہاتھاکہ نامعلوم ملزمان نےگاڑی پرفائرنگ کردی۔
فائرنگ سے کارمیں سوار5افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افرادمیں محمداکمل،خرم آصف،شاہنوازشکوراورشاہدشامل ہیں۔
بیس سال سے 2گروپوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی ہےجس میں پہلےبھی 12افراد جان سے جاچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہےواقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔