یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے، وزیراعظم

اپ ڈیٹ 05 فروری 2020 10:29am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کےلیے اپنی حمایت کے عزم کااعادہ ہے،کشمیریوں ،امت مسلمہ ،پاکستان اورعالمی برادری نے بھارت کی ناانصافی مستردکردی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام 6مہینوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے مواصلاتی نظام کی بندش ہے،پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہے گا ،پاکستان اپنی مکمل اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے ،بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے،بھارت نے 80 کشمیریوں کو 9 لاکھ فوجیوں کے ہاتھوں قیدی بنا دیا۔