اپوزیشن والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے ،گورنر پنجاب
فائل فوٹولاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے ،حکومتی آئینی مدت کا ایک دن بھی کم نہیں ہوگا ،عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔
لاہور میں صوبائی وزیر کھیل تیمور خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں ڈٹ جانےوالا لیڈر ہے،اپوزیشن والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے ،ملک کو اربوں ڈالرز کا مقر وض کر نےوالی اپوزیشن کو حساب دینا پڑے گا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔
گورنر پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ یقین کامل ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گےاور ملک کو کر پشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔