وزیراعظم آج میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 09:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے،جلسہ  گاہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے لیے اسٹیج  اور جلسہ گاہ تیار کرلیا گیا،عمران خان اپنے خطاب میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور مودی کو سخت پیغام بھی دیں گے۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر وزیراعظم عمران خان کا کرکٹ اسٹیڈیم ہیلی پیڈ پر استقبال کریں گے۔

 کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی جلسہ میں آزاد کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور حریت کانفرنس کے نمائندے بھی شریک ہوں گئے۔

 دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

 عمران خان کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس جڑی کس میں یتیم اور بے سہارا بچوں سے ملاقات کریں گے اور کھانا بھی انہیں کےساتھ کھائیں گے۔

 وزیراعظم پاکستان کی میرپور آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔