ہل پارک کی زمین سےمتعلق تفصیلی رپورٹ طلب،تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم
فائل فوٹوکراچی :سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے شہر میں رہائشی پلاٹس کا کمرشل استعمال اور تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
ہل پارک کی زمین سے متعلق چیف جسٹس نے کہا کہ ہل پارک کی زمین کب خالی ہوگی ؟ جس پر میئر وسیم اختر نے کہا ہم نے ریسٹورینٹس وغیرہ خالی کرالیا ہے گھروں کو نوٹس جاری کردیئے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی میرے ساتھ چلیں دکھاتا ہوں آپ کو ، ہمیں نہیں بتائیں یہ سب ۔
جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی سے کہا ہوہاں تین چار سو گھر بنے ہوے ہیں آپ کا بھی ہوگا ۔
عدالت نے ہل پارک کی زمین سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔