پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لُک مستحکم قرار

شائع 06 فروری 2020 01:25pm

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لُک مستحکم ہے اور یہ آؤٹ لُک ڈیڑھ سال  تک مستحکم رہےگا۔پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال بھی بہتر ہے۔شرح تبادلہ میں جون سے استحکام ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی۔

موڈیزکا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہے۔ڈپازٹس اورحکومتی قرض گیری مستحکم آؤٹ لُک کا سبب ہے۔

پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اور لکویڈٹی کی صورتحال بہتر ہے۔بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہو رہی ہیں۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی صورتحال مایوس کن ہونے کے باوجود ایکسچینج ریٹ گزشتہ سال جون سے مستحکم ہے۔ آئندہ چند برس میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے۔