پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے ، ایئر چیف
فائل فوٹواسلام آباد: ایئر چیف مجاہد انور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
پاک فضائیہ آج یوم فتح منا رہی ہے، اس سلسلے میں ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27 فروری کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب کے آغاز پرقومی ترانہ پیش کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کوگارڈ آف آنر پیش کیا،جس کے بعد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
بھارت کا غرورخاک میں ملانے والے شاہین بھی ایئرشومیں شریک ہوئے،ونگ کمانڈرنعمان علی اورفلائٹ لیفٹیننٹ حسن صدیقی کوسلام پیش کیا گیا۔
سرپرائزڈے کی تقریب سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورنے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے ،پاکستان کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے،معاشی صورت حال کی وجہ سےٹیکنالوجی کےحصول میں مشکلات ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ شاہین حب الوطنی کے جزبے سے سرشارہیں ،پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہروقت تیار ہے ،دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیاجائےگا۔
مجاہد نور خان نے بھارتی پراپیگنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے اور ذمہ درانہ صحافت پر میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا نے بھارتی جھوٹ کوبےنقاب کیا۔
ایئرچیف نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ پاک فضائیہ نےگزشتہ سال آج ہی کےروزبھارت کومنہ توڑجواب دیاتھا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 2بھارتی طیارے تباہ کئے تھے،گزشتہ سال پاک فضائیہ نےبھارت کاغرورخاک میں ملایا تھا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔