بھارتی طیارہ گراکردشمن کوبتادیااس سےبہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں،وزیرخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، دوران کشیدگی بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام بھی دیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 فروری کو ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے،اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی۔
آئندہ بھی دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کیلئےہر دم تیار کھڑی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان کے عوام بھی ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج کے دن یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج جارحیت پسند نہیں بلکہ جارحیت مخالف ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔