کورونا وائرس:سعودی حکومت نے پاکستان سے عمرہ کی پروازیں روک دیں

اپ ڈیٹ 27 فروری 2020 10:02am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملے پر سعودی حکومت نے پاکستان سے عمرہ کی پروازیں روک دیں۔

 کورونا وائرس کا کیس پاکستان میں رپورٹ ہونے کے بعد  سعودی حکومت نے پاکستان سے عمرہ کی پروازیں روک دی ہیں۔

 ملک کے تمام ایئر پورٹ سے پی آئی اے اور نجی و غیر ملکی ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کو سعودیہ پہنچانے سے انکار کر دیا ، عمرہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچاِؤکیلئے سعودی عرب داخلے سے روکا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے مدینہ اور جدہ سمیت  دیگر ایئر پورٹس پر پاکستان سےآنے والے عمرہ زائرین کے داخلے کو روکنے  کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کےداخلےپرپابندی عائد کردی

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سےعمرہ زائرین کےداخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق،اسلام آبادایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائنزسے 90عمرہ زائرین آف لوڈکردیئے گئے،عمرہ زائرین غیرملکی پروازسےسعودی عرب جارہےتھے جبکہ وزٹ ویزے والے مسافر بھی سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔

کراچی اورسیالکوٹ سےسعودی عرب جانے والے زائرین بھی آف لوڈ کردیئےگئے۔

سول ایوی ایشن نے پی آئی اےسمیت تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کردیں،ایوی ایشن ڈویژن باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیربعد جاری کرے گا ۔

 حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے۔