ابھی نندن نے زمین پر گرنے کے بعد جیب سے پرچے نکال کر کیا کِیا؟
بھارتی پائلٹ ابھی نندن 27 فروری کو پکڑا گیا یہ تو سب ہی جانتے ہیں ۔ لیکن وہ کیسے اور کن کے ہاتھوں پکڑا گیا یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔
ستائیس فروری 2019جب پاکستانی شاہینوں نےبھارت کے طیاروں کو پائلٹ سمیت زمین پر لا پٹخا۔
گاؤں ہوڑاں کے چوہدری رزاق وہ پہلے شخص تھےجنہوں نےطیارے کو تباہ ہوتے اور ابھینندن کو پیرا شوٹ کیساتھ جمپ کرتےدیکھا۔
ابھی نندن کو سب سے پہلے ملنےوالے شخص چاچا عبدالرحمان تھےجنہوں نے پہلے دشمن پائلٹ کو پانی پلایا اور پھر بیوقوف بھی بنایا۔
ابھی نندن نے فرار کی کوشش بھی کی جسے چاچا عبدالرحمان نےدیگر کیساتھ ملکر ناکام بنادیا۔
چاچا عبدالرحمان نے بتایا کہ جب ابھی نندن کو احساس ہوا کہ وہ پاکستان میں ہے تو اس نے جیب سے دو پرچے نکالے۔ ایک کو وہ تعویز بنا کر کھاگیا اور دوسرے کو پھاڑ دیا۔
جب جہاز زمین پر آیا تو محمد اسماعیل اُن لوگوں میں شامل تھےجو سب سےپہلے اِس جگہ پہنچے۔
جہاز کا ملبہ تو چلا گیا لیکن لوگوں کے ذہنوں میں وہ منظر آج بھی تازہ ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔