اسلام آباد اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار
فائل فوٹواسلام آباد:مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا،اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ اچانک بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
جڑواں شہروں کے گردونواح میں اچانک رات گئے مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے کالے بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگئے۔
گرج چمک کےساتھ بادل برسے توموسم سرد بھی ہوگیا،اچانک تیزبارش ہونا شروع ہوگئی اورکافی دیرتک بادل برستے رہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے لےکرہفتےتک راولپنڈی،اسلام آباد، چترال، سوات، کوہستان،مانسہرہ ،بنوں ڈی آئی خان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔