بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،گورنر پنجاب

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 08:15am
فائل فوٹو

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دلی فسادات پر عالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے ،بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

لاہور میں صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت نر یندر مودی کی لگائی آگ میں جل رہا ہے،دہلی فسادات کے پیچھے فاشٹ مودی کی منصوبہ بندی ہے ،بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ۔

گورنر پنجاب نے کہا  کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،حکومت ٹیکسائل سمیت بر آمدی صنعتوں کو20ارب کی سبسڈی دیں گی،کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سمیت سب کو بھرپورسہولتیں ملیں گی۔