پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29ہزار465ہوگئی

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 02:06pm
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد29ہزار465ہوگئی جبکہ639افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1991کیسز  رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد29ہزار 465ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج10مئی بروزاتوارکو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید729مریض سامنے آئےجبکہ 3ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 622،بلوچستان میں 59،اسلام آباد میں 32اورگلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد11ہزار093ہوگئی جبکہ سندھ میں 10ہزار 771افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں4ہزار509،بلوچستان میں 1ہزار935،گلگت بلتستان میں430،اسلام آباد میں641اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے86کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید21 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد639ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں234افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 180،پنجاب میں 192، بلوچستان میں24،اسلام آباد میں 5 اور گلگت بلتستان  میں 4اموات ہوچکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 20ہزار803مریض زیرعلاج ہےجبکہ پاکستان میں اب تک 8ہزار 023مریض کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران13 ہزار341کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1991افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 83ہزار517افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، اس سال بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے

حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بورڈز کے تمام امتحانات ختم کردیئے۔

 قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

وزارت ریلوے کو ملک میں ٹرین سروس کی بحالی کیلئے صوبوں کی حمایت نہ مل سکی

وزارت ریلوے کو ملک میں ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے صوبوں کی حمایت نہ مل سکی،وزیر ریلوے شیخ رشید نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عید سے قبل ٹرین سروس کی بحالی کی اجازت دے دیں گے۔

اس کے علاوہ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک فضائی آپریشن کی معطلی میں 10 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

سندھ میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو پورے رمضان میں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان تک جاری رکھا جائے گا، 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ہی توسیع دی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔