اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹواسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع کردی گئی ہے،انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پہلےمرحلےمیں تعمیراتی سیکٹرکھول دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اسٹیل،پلاسٹک پائپ،الیکٹرونک آلات،پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی،سینٹری ورکس،ہارڈویئرکی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق،کریانہ اسٹورز بھی کھولنے کی اجازت ہوگی،چھوٹی مارکیٹس میں ایس او پیزکےساتھ دکانیں کھولی جاسکےگی،دکانیں ہفتےکے5دن کھولنےکی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس،ٹریل،پولوکلب اورٹینس کورٹ بھی کھولنے کی اجازت ہوگی،جنرل اسٹورز،بیکریز،ڈیری شاپس پوراہفتہ کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی،گوشت،فروٹ شاپس اورتندور بھی ہفتےکھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق،پنکچرشاپس،پٹرول پمپ،ریسٹورنٹ 24گھنٹےکھولےجاسکتےہیں،دکانیں صبح 9سے شام 5بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی،تمام فریقین کوایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی کرناہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے،اسلام آباد:تعلیمی ادارے اور شاپنگ مالز بند رہیں گے ،اسلام آباد:بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے، ہائیرسیلون،شادی ہالز اور سینما گھر بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔