پاکستان میں مزید 490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 35ہزار 788ہوگئی
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد35ہزار788ہوگئی جبکہ770افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1452کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد35ہزار788 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج14مئی بروزجمعرات کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید490مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 336،بلوچستان میں 81،اسلام آباد میں 63،گلگت بلتستان میں 7اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں 9مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد13ہزار561ہوگئی جبکہ سندھ میں13ہزار 341افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار252،بلوچستان میں2ہزار239،گلگت بلتستان میں482،اسلام آباد میں822اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے91کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید33مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد770ہوگئی۔
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں275افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 223، سندھ میں 234،بلوچستان میں27،اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 25ہزار323مریض زیرعلاج ہےجبکہ پاکستان میں اب تک 9ہزار695مریض کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکےہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران13 ہزار051کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1ہزار 452افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 30ہزار750افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔