سینیٹ کااجلاس آج پھر،کوروناوائرس کے معاملے پر بحث متوقع
فائل فوٹواسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج پھر ہوگا،کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال ، عالمی وبا ءسے نمٹنے کے حکومتی اقدامات اور عوام کیلئے حکومتی ریلیف پیکج سمیت پارلیمنٹ کے کردار پر بحث ہوگی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں ملک میں خطرناک حد تک بڑھتے کورونا وائرس کے معاملے پر بحث جاری رہے گی۔
اجلاس میں ہنگامی حالات میں کورونا وائرس بحران کے دوران پارلیمنٹ کے کردار، سرحدوں اور کورونا بحران سے نمٹے کی صحت سے متعلق سہولیات پر بھی بات ہوگی۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات اور عوام کیلئے حکومتی ریلیف پروگرام پر بحث کی جائے گی۔
سینیٹرز کے ہمراہ کسی بھی شخص کو پارلیمنٹ ہاؤس داخلے کی اجازت نہیں ہو گیم تمام سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشستوں پر موجود گلوز ، ماسک اور سینٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔