لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
فائل فوٹولاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار ہونے سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح کا آغاز ہوتے ہی کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد ٹھنڈی ہواؤں اور پھر بارش نے موسم رنگین بنادیا،باران رحمت پر روزہ داروں نے شکر ادا کیا۔
شیخوپورہ، احمد پور سیال، ساہیوال، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور وزیر آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے کئی علاقوں میں مزیدبارش کا امکان ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔