کراچی:لاک ڈاون میں نرمی سےکوروناپھیلنے کے امکانات مزیدبڑھ گئے
فائل فوٹوکراچی میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی لاک ڈاون میں نرمی اور تجارتی مراکز کھلنے سے کورونا پھیلنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ۔
حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی اور مارکیٹیں کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی جس میں ایس او پی کی پابندی لازمی قرار دی گئی لیکن دو دن میں عوام کی اتنی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کیا کہ 3مارکیٹوں کو سیل کرنا پڑا جبکہ کئی مارکیٹوں کی انتظامیہ کو متنبہ بھی کیا گیا ۔
حکومت کی نرمی کے بعد صبح سے ہی کراچی میں مختلف مارکیٹیں کھولی جارہی ہیں جہاں ایس او پی کا خیال بھی رکھا جارہا ہے عوام کی رائے ہے کہ اگر ایس او پی پر عمل نہیں کیا جارہا تو ان کو بند کردینا چاہیئے۔
کراچی میں لاک ڈاون میں نرمی اور مارکیٹیں کھولے جانے کے اعلان کے بعد عوام شاہراہوں پر ٹریفک کا اژدھام ہے ان مارکیٹوں میں ایس او پی کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس عمل سے گزشتہ دنوں کئے جانے والے لاک ڈاون کے اثرات بری طرح متاثر ہوں گے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔