ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 09:45am
فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں ، خیبرپختونخوا اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں آج بھی بادلوں کا راج ہوگا ، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی آج بھی برقراررہے گی۔

ملک کے بالائی اور ملحقہ علاقوں میں آج بھی بارش  ہوئی جبکہ  دیگر علاقے خشک اور گرم موسم کی لپیٹ میں  ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک  کے آج بھی ساتھ بارش کا امکان ہے ، گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش کاکول 118 ، اسلام آباد میں 104اور راولپنڈی میں87 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، سب سے زیادہ گرمی  تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی مٹھی اوربے نظیر آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔