فلور ملز ایسوسی ایشن کا سندھ کے علاوہ تینوں صوبوں میں کل سے ہڑتال کا اعلان

شائع 17 مئ 2020 04:00pm
فائل فوٹو

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا سندھ کےعلاوہ تینوں صوبوں میں کل سے ہڑتال کا اعلان کیا۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ انتظامیہ ملوں پر ناجائز چھاپے مار کر گندم قبضے میں لے رہی ہے۔یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

فلور ملز ایسوسی ایشنز کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا اور پنجاب زون کے صدر عبدالرؤف مختار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں تمام فلور ملیں بند کر دی جائیں گی۔

عاصم رضا نے کہا کی ضلعی انتظامیہ نہ صرف ملوں سے گندم قبضے میں لے رہی ہے بلکہ ملوں کو سیل بھی کر رہی ہے۔ حکومت نے بہتر گھنٹوں کا کوٹہ رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے، مگر اب وہ بھی ضبط کر رہی ہے۔

عبدالروف مختار کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی پنجاب میں ملوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے مل مالکان کے خلاف مقدمے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔