کراچی میں آج سےہیٹ ویو کاخدشہ،پارہ 42 ڈگری تک جانے کاامکان

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 08:30am
فائل فوٹو

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں  آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ،ہیٹ ویو درمیانے درجے کی ہوگی  لیکن پارہ 40 سے 42 ڈگری تک جائے گا۔

  کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر قائد میں ہیٹ ویو کی لہر کا شروع ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو آج سے شروع ہوگئی جو 21مئی تک جاری رہے گی۔

  چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران پارہ40 سے 42ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے ،اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی۔

   طبی ماہرین کے مطابق اس موسم کے دوران روزہ دار غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ،خاص طورپر دوپہر 12بجے سے 4بجےکے دوران خاص طورپر احتیاط کی جائے،گھر سےنکنا ضروری ہو تو سرکو گیلے کپڑے سے ڈھانپیں ۔