دنیا کے دیو قامت مسافر ہوائی جہاز
عام طور پر دنیا میں ایک ملک سے دوسرے ملک یا اندرون ملک آمد و رفت کیلئے ہوائی جہاز کا تواتر سے استعمال کیا جاتا ہے جس میں مسافروں کی مخصوص تعداد سفر کر پاتی ہے۔
لیکن دنیا میں ایسے بھی جہاز موجود ہیں جو طویل سفر کیلئے بنائے گئے ہیں جن میں گنجائش زیادہ ہونے کے ساتھ سہولیات بھی زیادہ رکھی گئی ہیں اور پرواز کی رفتار میں بھی انکا کوئی ثانی نہیں ہے ایسے ہی دنیا کے چھ دیو قامت ہوائی جہازوں کا ذکر درج ذیل ہے۔
ائیر بس اے 600-340 *
ائیر بس اے 600-340سال 2010-2001 میں بننے والےاس طویل ترین کمرشل جہاز کی لمبائی 75 اعشارئیہ 30 میٹر ہے۔
اینٹنوو اے 22 *
اینٹنوو اے 22ٹربو انجن کے ساتھ بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا یہ ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندیوں میں پرواز کر سکتا ہے۔
بوئینگ 747 *
بوئینگ 747لمبائی کی وجہ سے معروف مسافر جہاز 747 جس کے پر پرواز کے وقت سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی لمبائی ائیر بس 340 کے مقابلے میں 3 فٹ زیادہ ہے۔
اینٹنوو اے این 124 *
اینٹنوو اے این 124اینٹنوو اے این 124 ائیر بس اے 380 کے آنے سے قبل دنیا کا سب سے بڑا مسافر ہوائی جہاز مانا جاتا تھا لیکن اب یہ دنیا کا سب سے بڑا ملٹری ائیر کرافٹ کہلاتا ہے اور ابھی اس کا استعمال فورسز کی نکل و عمل کیلئے کیا جاتا ہے۔
ائیر بس اے 800-380 *
ائیر بس اے 800-380دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہازوں میں آنے والا اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے جس میں ڈبل ڈیک ہے اس کی وسیع باڈی ہے اور اس میں چار جیٹ انجن لگائے گئے ہیں۔
اینٹنوو اے این 225 مریا *
اینٹنوو اے این 225 مریاعام طور پر اس کو دنیا کا قدآور جہاز تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اب تک کے جہازوں میں اے این 225 کے ایک ائیر کرافٹ کا وزن دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔