پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہیں؟
حکومت کی جانب سے 16 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کے بعد پاکستان میں آج پیٹرول 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس سے قبل 14 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جو آج بھی برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ 20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جبکہ 8 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ کمی ہوئی، جب کہ 11 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فی الحال دونوں اہم پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 17 اگست تک برقرار رہیں گی جب کہ 18 اگست کو قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔















