حوثیوں کے 25 میزائلوں سے حملے کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ بند، 7 افراد ہلاک، 16 ملین ڈالر کا نقصان

حملوں کے بعد بندرگاہ کی معمول کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں
شائع 16 اگست 2026 08:49am

یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد المخا بندرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بندرگاہ پر تمام تجارتی اور بحری سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بندرگاہ کے ڈائریکٹر کے مطابق حوثیوں نے حالیہ حملوں کے دوران المخا بندرگاہ کو 25 سے زائد میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بندرگاہ کو تقریباً 16 ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا۔

بندرگاہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد بندرگاہ کی معمول کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق المخا بندرگاہ میں تجارتی اور بحری آپریشن بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

الجمہوریہ ٹی وی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں جائے وقوعہ پر کئی چھوٹی کشتیاں جلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، جبکہ حملوں کے نتیجے میں بندرگاہ کے مختلف حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے جمعہ کے روز المخا بندرگاہ پر 6 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ حالیہ حملوں کے بعد بندرگاہ کی سیکیورٹی اور معمول کی سرگرمیوں سے متعلق صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

المخا بندرگاہ یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم بندرگاہ ہے، جہاں سے تجارتی اور بحری سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ بندرگاہ کی بندش سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

باعث مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً حملے ہوتے رہے ہیں، جن سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔