دنیا کے دیو قامت مسافر ہوائی جہاز

شائع 16 جون 2016 03:17pm

1307322

عام طور پر دنیا میں ایک ملک سے دوسرے ملک یا اندرون ملک آمد و رفت کیلئے ہوائی جہاز کا تواتر سے استعمال کیا جاتا ہے جس میں مسافروں کی مخصوص تعداد سفر کر پاتی ہے۔

 لیکن دنیا میں ایسے بھی جہاز موجود ہیں جو طویل سفر کیلئے بنائے گئے ہیں جن میں گنجائش زیادہ ہونے کے ساتھ سہولیات بھی زیادہ رکھی گئی ہیں اور پرواز کی رفتار میں بھی انکا کوئی ثانی نہیں ہے ایسے ہی دنیا کے چھ دیو قامت ہوائی جہازوں کا ذکر درج ذیل ہے۔

ائیر بس اے 600-340 *

ائیر بس اے 600-340 ائیر بس اے 600-340

سال 2010-2001 میں بننے والےاس طویل ترین کمرشل جہاز کی لمبائی 75 اعشارئیہ 30 میٹر ہے۔

اینٹنوو اے 22 *

اینٹنوو اے 22 اینٹنوو اے 22

ٹربو انجن کے ساتھ بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا یہ ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندیوں میں پرواز کر سکتا ہے۔

بوئینگ 747 *

بوئینگ 747 بوئینگ 747

لمبائی کی وجہ سے معروف مسافر جہاز 747 جس کے پر پرواز کے وقت سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی لمبائی ائیر بس 340 کے مقابلے میں 3 فٹ زیادہ ہے۔

اینٹنوو اے این 124 *

اینٹنوو اے این 124 اینٹنوو اے این 124

اینٹنوو اے این 124 ائیر بس اے 380 کے آنے سے قبل دنیا کا سب سے بڑا مسافر ہوائی جہاز مانا جاتا تھا لیکن اب یہ دنیا کا سب سے بڑا ملٹری ائیر کرافٹ کہلاتا ہے اور ابھی اس کا استعمال فورسز کی نکل و عمل کیلئے کیا جاتا ہے۔

ائیر بس اے 800-380 *

ائیر بس اے 800-380 ائیر بس اے 800-380

دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہازوں میں آنے والا اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے جس میں ڈبل ڈیک ہے اس کی وسیع باڈی ہے اور اس میں چار جیٹ انجن لگائے گئے ہیں۔

اینٹنوو اے این 225 مریا *

اینٹنوو اے این 225 مریا اینٹنوو اے این 225 مریا

عام طور پر اس کو دنیا کا قدآور جہاز تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اب تک کے جہازوں میں اے این 225 کے ایک ائیر کرافٹ کا وزن دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔