حکومت کا کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:حکومت نے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے غيرقانونی منی ايکسچينج اور ايئرپورٹس پر کريک ڈاؤن کا فيصلہ کرليا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں روپے کی قدر میں استحکام پر غور کيا گيا۔ اجلاس میں کرنسی ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ميڈيا سے بات چيت ميں وزيرخزانہ کا کہنا تھا کہ کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید تین ایئرپورٹ پر اقدامات سخت کردیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی طور پر تین روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافے سے ملک کو 58 بلین روپے کا نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی منی چینجرز اور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی آپریشن ہورہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافہ ختم ہوجائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔