سانحہ بلدیہ فیکڑی کامرکزی ملزم بنکاک سے گرفتار
تصویر بشکریہ: بنکاک پوسٹکراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگانے کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کرليا گيا۔
آج نیوز کے مطابق، ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے انٹرپول اورمقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقامی رائل گارڈن ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ملزم رہائش پذير تھا۔ ملزم کو اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی منتقل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کيے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ بھولا اپنے ديگر ساتھيوں کے ہمراہ اُسی وقت ملک سے فرار ہوگيا تھا، جب اس کے ایک ساتھی رضوان صدیقی کو گرفتار کيا گيا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت پہلے ہی گرفتار ملزم سميت دیگرمطلوب ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ،بھتہ نہ دينے پر فيکٹری کو آگ لگانے کیلئے کیمیکل بھی بھولا لے کر آيا تھا۔
دوسری جانب، بھولا کی پاک سرزمین پارٹی میں مبینہ شمولیت کے حوالے سے ممبرشپ فارم کا عکس بھی سامنے آگيا ہے، جس کے مطابق بلديہ ٹاؤن کا یہ سابق سيکٹر انچارج ممکنہ طور پر پی ايس پی ميں شامل ہونے والا تھا۔
یاد رہے کہ 11ستمبر2012 کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکڑی میں 260 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔