پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

شائع 03 دسمبر 2016 10:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحريک انصاف کے رہنماء جہانگيرترين نے مبینہ کرپشن پر پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشريف کے خلاف لاہورہائيکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرديا۔ کہتے ہيں نوازشریف کے متضادبيانات ، قطری شہزادے کا کرداراوردبی اسٹیل مل کا جھوٹ ثابت کرديا  6  دسمبرکوالتوفیق بینک کے کاغذات لائيں گے۔

 جہانگير ترين ہفتہ کو اسلام آباد کنونشن سنٹرمیں پانچویں قومی ایل سی ایل کانفرنس کے مہمان خصوصی جہانگيرترين نے تقريب کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ پيپرزکيس ميں نوازشریف کی' کہانیاں ، متضادبيانات ، قطری شہزادے کا خط اوردبیک اسٹیل مل کا جھوٹ پی ٹی آئی ثابت کردیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشريف نے عزیزیہ مل کا ايک کاغذ بھي عدالت ميں جمع نہیں کروایا۔ جہانگیر ترین نے اس موقع پر 6 دسمبر کو شہباز شریف کے خلاف التوفیق بینک کے کاغذات بھی سامنے لا نے کا اعلان کر دیا۔

 انہوں نے کہاکہ پيپلزپارٹی پنجاب سے غائب ہوچکی، پنجاب ميں آئندہ انتخابات کے دوران ن ليگ اورپی ٹی آئی کا مقابلہ ہوگا۔

 جہانگيرترين نے وزيراعظم نوازشريف اورڈونلڈ ٹرمپ کے درميان ٹيلی فونک گفتگو پر بارے میں کہاکہ وزارت خارجہ سے کوئی بیان جاری نہيں ہوا۔ ' ساری کارستانی وزيراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کی ہے ، اس بيان سے جگ ہنسائی ہوئی'۔